جعلی کرنسی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،لاہور چیمبر

لاہور (نمائندہ )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی کرنسی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ،اسٹیٹ بینک مین برانچز پر جعلی کرنسی کا پتا چلانے والی مشینیں نصب کرے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ مرکزی بینک کی جانب سے اصل کرنسی نوٹ کے سیکیورٹی فیچرز بہتر بنانا اچھا قدم ہے لیکن ان سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ کرنے کیلئے حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مین برانچز پر جعلی کرنسی کا پتا چلانے والی مشینیں اور دیگر آلات ضرور نصب کرے جن سے عوام بھی بلامعاوضہ استفادہ کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email