174ارب روپے سے زائد کے ٹی بلز کی فروخت

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریڑیری بلز مجموعی رقم 174 ارب 39 کروڑ 49 لاکھ 21 ہزار روپے میں فروخت کردیے ہیں۔مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریڑیری بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 174 ارب 39 کروڑ 49 لاکھ 21 ہزار روپے میں فروخت کردیے جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹریڑیری بلز کی پیش کردہ مجموعی بولی 184 ارب 30 کروڑ 43 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔ قبل ازیں مرکزی بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریڑیری بلز کی فروخت کے لیے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلر سے بدھ کو ٹینڈرز طلب کیے۔ نیلامی میں 3 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریڑیری بلز کی فروخت کے لیے 14 ارب 53 کروڑ 17 لاکھ 97 ہزار روپے ، 6 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریڑیری بلز کی فروخت کے لیے 87 ارب 64 کروڑ 64 لاکھ 89 ہزار روپے اور 12 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریڑیری بلز کی فروخت کے لیے 72 ارب 21 کروڑ 66 لاکھ 35 ہزار روپے کی موصول ہونے والی بولیاں منظور کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email