گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں9کروڑ53لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی( نمائندہ )گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں9کروڑ53لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر9کروڑ53لاکھ ڈالر اضافے سے15ارب6کروڑ39لاکھ ڈالر سے بڑھ کر15ارب15کروڑ92لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر11کروڑ2لاکھ ڈالر اضافے سے10ارب24کروڑ87لاکھ ڈالر سے بڑھ کر10ارب35کروڑ89لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 1کروڑ49لاکھ ڈالر کمی سے 4ارب81کروڑ52لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر4ارب80کروڑ3لاکھ ڈا لر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email