کے اے ایس بی بینک فروخت نہیں کیا جارہا،اسٹیٹ بینک

کراچی (بزنس ڈیسک)سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کسی کو فروخت نہیں کیا جارہا، بینک الاسلامی میں انضمام زیرغور ہے، وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد انضمام کا عمل شرع کیا جائے گا۔کراچی میں اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کے اے ایس بی بینک کے لئے تمام بینکوں کو ڈیوڈیلیجنس کی دعوت دی گئی تھی، تاہم عکسری بینک، سندھ بینک، جے ایس بینک اور بینک اسلامی نے ڈیوڈیلی جنس میں حصہ لیا، لیکن بعد میں بینک اسلامی کے علاوہ دیگر بینک بھی پیچھے ہٹ گئے، انھوں نے کہا کہ کے اے ایس بی بینک کے شیئر ہولڈرز کی تعداد نو ہزار ہے، جن کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بینک چین یا کسی اور کو فروخت نہیں کیا جارہا، اسٹیٹ بینک اس قسم کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہے، تاہم بینک اسلامی کے ساتھ انضمام کا معاہدہ زیرغور ہے، جس کے لئے وزارت خزانہ کی منظوری درکار ہے، انضمام کے بعد کے ای ایس بی کے تمام اثاثے بینک اسلامی میں ضم ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email