کراچی سٹاک مارکیٹ مندی کے بعد 517 پوائنٹس کی ریکوری

کراچی(بزنس ڈیسک)100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ،مارکیٹ سرمایے میں100ارب سے زائد روپے کا اضافہ میں100ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کامجموعی حجم72کھرب روپے سے تجاوز کرگیا،تاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت5کروڑ حصص کم رہا۔ ماہرین کے مطابق عالمی ریٹنگ اداروں موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتر ی کے اعلانات اور حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی کامظاہر ہ کیا۔ٹریڈنگ کے دوران پٹرولیم،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 32600،32700،32800،32900اور 33000پوائنٹس کی 5بالائی حدوں کو عبورکر تا ہوا 33023.80پوائنٹس پر جا پہنچا ، کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 517.44پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے کے ایس ای 100انڈیکس 32506.36 پوائنٹس سے بڑھ کر 33023.80پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 334.66 پوائنٹس اضافہ سے 21234.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس324پوائنٹس اضافے سے 22945.61پوائنٹس سے بڑھ کر 23269.92پوائنٹس پرجا پہنچا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب99 کروڑ 35لاکھ54 ہزار656روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 71 کھرب 10 ارب91 کروڑ31 لاکھ34 ہزار 521 روپے سے بڑھ کر72 کھرب11 ارب90 کروڑ66 لاکھ 89 ہزار177 روپے ہوگیا۔ مارکیٹ میں 17 کروڑ69 لاکھ 99 ہزار کے حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 10 ارب روپے تک محدود دیکھی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email