کراچی اسٹاک کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی, سرمایہ کاروں کے 16 ارب ڈوب گئے

کے ایس ای100انڈیکس 6پوائنٹس کی کمی کے بعد33723 کی سطح پر آ گیا،مجموعی مارکیٹ سرمایہ 7289ارب روپے رہ گیا
منافع خوری کی خاطر انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہاﺅسز کی جانب سے فروخت کا دباﺅ رہا ،205کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں
کراچی (بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی کا رحجان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 33700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب روپے سے گھٹ کر72کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، پٹرولیم، توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتاہوا 34021.27پوائنٹس تک جاپہنچا ،تاہم بروکریج ہاو¿سز اورمقامی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے منافع کیلئے حصص کے فروخت پر دباو¿ کے سبب مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اور دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس ایک وقت میں 33627.57پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 33700پوائنٹس کی سطح پر دوبارہ بحال ہوگیا لیکن مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 6.43پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 33729.96 پوائنٹس سے کم ہوکر 33723.53پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23588.90پوائنٹس سے گھٹ کر23540.68پوائنٹس پر آگیا، تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 37.67پوائنٹس کے اضافے سے 21711.25 پوائنٹس پر جاپہنچا۔مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب 44 کروڑ 78 لاکھ87ہزار978 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73 کھرب 5ارب 80 کروڑ 91 لاکھ70ہزار152روپے سے گھٹ کر 72 کھرب 89 ارب 36 کروڑ12لاکھ 82 ہزار 174 روپے پر آگیا۔ گزشتہ روز 20کروڑ60لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔مجموعی طور پر357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں 138کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،205میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پٹرولیم2کروڑ، کے الیکٹرک ایک کروڑ 71 لاکھ، فوجی سیمنٹ ایک کروڑ50لاکھ،اینگرو فرٹیلائزر ایک کروڑ 42 لاکھ اور اینگرو فوڈزلمیٹڈ79لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرزکے حصص کے بھاو¿ میں 47.41 روپے اور سیمنس پاک کے بھاو¿ میں 44.51روپے کا اضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاو¿ میں 500روپے اور باٹا پاک کے بھاو¿ میں 178.83 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email