کراچی اسٹاک : کاروباری ہفتے کا 130 پوائنٹس کی مندی پر اختتام

کراچی (بزنس رپورٹر) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی شدید مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33700 پوائنٹس کی سطح سے گر کر36600پوائنٹس پر آگئی۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر محدود پیمانے پرتیزی دیکھی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 33800 پوائنٹس کی حدعبور کرتا ہوا 33900 پوائنٹس کے قریب جاپہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر حصص کے فروخت پردباو¿کے باعث مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 130.61 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100انڈیکس 33762.80 پوائنٹس سے گھٹ کر 33632.19 پوائنٹس پربندہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 110.49 پوائنٹس کی کمی سے 21916.86 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24155.52پوائنٹس سے کم ہو کر 24131.16پوائنٹس پر آگیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 7 ارب 54 کروڑ 4 لاکھ 31ہزار 810 روپے کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 76 کھرب 23 ارب 12 کروڑ 72 لاکھ 94 ہزار 677 روپے سے گھٹ کر 76 کھرب 15 ارب 58 کروڑ 68 لاکھ 62ہزار 867 روپے رہ گیا۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 20 کروڑ 81 لاکھ36ہزار حصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 13ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ جمعرات کو 16 کروڑ 96لاکھ15ہزار حصص کاکاروبار ہوا تھا اورٹریڈنگ ویلیو 8 ارب روپے تک محدود ریکارڈ کیا گیا تھا۔مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جن میں سے 107 کمپنیو ں کے حصص میں اضافہ، 237 میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون ایک کروڑ 94 لاکھ،کے الیکٹرک ایک کروڑ 56 لاکھ،اینگروفرٹیلائزر ایک کروڑ 29 لاکھ، میپل لیف سیمنٹ ایک کروڑ 7لاکھ اور اینگرو کارپوریشن 99لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¿کے لحاظ سے کولگیٹ پامولیو کے بھاو¿میں 75 روپے اور موری بریورے کے بھاو¿میں 49.66 روپے کااضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاو¿میں 189.93 روپے اور وائیتھ پاک کے حصص کے بھاو¿ میں 171.88 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email