پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب 6 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

کراچی (نمائندہ)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 6 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 جنوری 2015ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 15 ارب 6 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 10 ارب 24 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 81 کروڑ 52 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 23 جنوری 2015ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے10 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے جو کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران 10 ارب 33 کروڑ 31 لاکھ ڈالر تھے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگی کی مد میں 14 کروڑ 30 ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران بینک کو کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email