پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی دور آج ہوگا

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں)حکومت پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف ) کے درمیان دبئی میں ساتویں جائزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں جبکہ دونوں کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج پیرکو اسلام آباد میں ہوگا۔ دبئی میں پاکستان وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارجبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت ہیرالڈ فنگر نے کی،پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان زیر التوا پالیسی مسائل کے جائزے کیلئے آخری مرحلہ ہوگا۔ ساتوے جائزے کے کامیاب اختتام کے بعد آئی ایم ایف جون کے اختتام یا جولائی کے شروع میں ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 55 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرسکے گی، وزیر خزانہ آج ہی میڈیا کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email