میزان بینک کیلئے ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ کے اعزازات

کراچی(بزنس رپورٹر)میزان بینک کو ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان کے سب سے بہترین اسلامی بینک ،بہترین اسلامی ریٹیل بینک ، بہترین اسلامی ٹریڈفنانس بینک ، بہترین اسلامک انویسٹمنٹ بینک،سکوک ہاو¿س اور بہترین اسلامک ٹریڈ فنانس ڈیل کے اعزازات سے نوازا گیاہے۔یہ اعزازات2014 میں میزا ن بینک کی شاندار کارکردگی اور کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔میزان بینک کو ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ کی جانب مسلسل پانچویں سال اعزازات سے نوازا گیاہے۔ The Assetایشیا کے ٹاپ مالیاتی اداروں کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پرجانچتا ہے۔ ادارہ اپنے غیر جانب دار تجزیوں اور مالیاتی اداروں پر ریسرچ کرنے کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے جو 117شہروں میں 431برانچز کے ساتھ 360سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سال سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

Print Friendly, PDF & Email