لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی،17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ

لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 73 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 73 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 10 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 46 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 5.76پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5617.85 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 8 لاکھ 72 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 5 لاکھ 53 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب کے 2 لاکھ 21 ہزارحصص،ا ین آئی بی بنک کے 1 لاکھ 64 ہزار حصص اور دیوان سیمنٹ کے 1 لاکھ 26 ہزار 500 حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ پاکستان آئل فیلڈز کے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.07روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.00روپے کم ہو گئی۔

Print Friendly, PDF & Email