سٹیٹ بینک نے 631 ارب روپے فراہم کردئیے

کراچی (نمائندہ ) سرمایہ فراہم کرنے کےلئے 7 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی۔ منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کےلئے سٹیٹ بنک نے 631 ارب روپے فراہم کردیئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کےلئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی ، خریدے گئے بلز پر شرح منافع 8.28 فیصد طے پائی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کےلئے 631 ارب روپے کی پیشکشیں دی گئی تھیں جو تمام قبول کرلی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email