سٹیٹ بنک نے بنکاری نظام میں 5 ارب شامل کر دیئے

کراچی (بز نس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکاری نظام میں 25 ارب روپے شامل کردیئے۔ سٹیٹ بینک نے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 4 روز کے لئے 8 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 25 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 8.21 فیصد سے 7.80 فیصد سالانہ کے حساب سے 36 ارب روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 12 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں 9 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email