سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کو بہترین کارکردگی پر ٹرپل اے ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کو بیسٹ ٹریڑری اور ورکنگ کیپٹل برائے 2014ءپر ٹرپل اے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بینک کوکیش منیجمنٹ اور ٹریڈ فنانس کی شاندار خدمات فراہم کرنے پر بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بینک کے جاری بیان کے مطابق بینکنگ کے شعبہ میں بہتر کارکردگی پر بینک کو ملنے والے ایوارڈ اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے ٹرانزیکشن بینکنگ کے سربراہ سید خرم ضعیم نے کہا ہے کہ ٹریڑری اور ورکنگ کیپٹل میں بہترین بینک کا اعزاز بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بینک کیلئے بہترین مارکیٹ ہے اور یہاں پر صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے ا قدامات کئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email