سانحہ شکار پور کے امدادی چیک باونس نہیں ہوئے ،سندھ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ بینک نے وضاحت کی ہے کہ سانحہ شکار پور کے متاثرین کو دیے جانے والے امدادی چیک باو¿نس ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ترجمان سندھ بینک کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین شکار پور کو دیے گئے امدادی چیک کسی بھی وقت سندھ بینک سے کیش کرائے جاسکتے ہیں،سندھ بینک میں موجود صوبائی حکومت کے ڈپازٹس تسلی بخش سطح پر ہیں اور اس حوالے سے قطعی طور پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email