زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ90لاکھ ڈا لر اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ90لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 6 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر7کروڑ90لاکھ ڈالر اضافے سے 15 ارب 15 کروڑ 92 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 77لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 35 کروڑ89لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 41 کروڑ66لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 80 کروڑ 3لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 4 ارب 82 کروڑ 16لاکھ ڈا لر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email