زرمبادلہ کے ذخائر میں2کروڑ75لاکھ ڈالر کی کمی

کمی کے بعد ذخائر17ارب69کروڑایک لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ،اعداد و شمار کراچی(بزنس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں2کروڑ75لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب71کروڑ76لاکھ ڈالر سے گھٹ کر17ارب69کروڑ1لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب15کروڑ25لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 17 کروڑ28لاکھ ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 4 کروڑ 78لاکھ ڈالرکی کمی سے 12 ارب 56 کروڑ51لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 12ارب51کروڑ 73لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Print Friendly, PDF & Email