حبیب میٹرو بینک کے تحت 3 روز ہ برانڈ ایکٹیویشن کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا بزنس ڈیسک ) حبیب میٹرو بینک نے دا سینٹورس کے مقام پر 3 روز کی برانڈ ایکٹیویشن میں حصّہ لینے والوں کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے کھیلوں کے کئی مقابلوں کے تمام شرکاکو انعامات سے نوازا گیا۔ایکٹیویشن کے مقام پربینک کے نمائندے موجودہ تھے جنہوں نے کسٹمرز کو سروس مینجمنٹ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی اور حبیب میٹرو بینک میں نئے اکاو¿نٹس کھولنے میں ا±ن کی مدد کی اور ویب بینکاری سہولت کیلئے پورا دن براہ راست ڈیمو بھی پیش کیا گیا۔اس سرگرمی کا اختتام کل اتوار 22فروری کی رات کو ہوگا جس میں 3گرینڈ پرائز جیتنے والوں کیلئے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email