حبیب بینک لمیٹڈ، Daraz.pk اور مونیٹ کے مابین معاہدہ

لاہور (پ ر) حبیب بینک لمیٹڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن سٹور دراز ڈاٹ پی کے کو صارفین کو گھر پر اشیا کی فراہمی کے دوران کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ قبول کرنے کی سہولت فراہم کر دی ، یہ پیشرفت حبیب بینک کی Mobile POS سروس کے ذریعے ممکن ہو سکا ہے جسے حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔اس سہولت کے ذریعے تاجر صارفین کو گھر تک اشیا کی فراہمی کے دوران ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی سہولت کو کارآمد بناتے ہوئے رقم وصول کر سکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email