جے ایس بینک کو”سماجی اثرات “ پرایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی(دنیا بزنس ڈیسک) کارپوریٹ سماجی ذمہ داری 2015 کے سلسلے میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی اجلاس میں جے ایس بینک کی سی ایس آر سرگرمیوں کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں جے ایس بینک کو“سماجی اثرات ” کے حوالے سے ایوارڈ سے نوازا گیا ،تقریب میں کارپوریٹ سیکٹر ، حکومتی اداروں ، این جی اوز ، اکیڈمک اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جے ایس بینک جے ایس گروپ کے خیراتی ادارے مہوش حیات اینڈ جہانگیر صدیقی فاو¿نڈیشن کے ذریعے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email