بینک الفلاح کا دارالعلوم کراچی کے سینٹر فار اسلامک اکنامکس کیساتھ معاہدہ

کراچی (دنیا بزنس ڈیسک) کے سب سے ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ایک دارالعلوم کراچی کے سینٹر فار اسلامک اکنامکس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ،اس شراکت کے تحت سینٹر فار اسلامک اکنامکس، بینک کی جانب سے صلاحیت میں اضافے کیلئے تیار کیے جانے والے کلیدی پروگراموں کا جائزہ لے گا۔بینک الفلاح کے چیف آپریٹنگ آفیسر بہا الدین خان نے کہا کہ اپنے اسٹاف اور صارفین کی اسلامی بینکاری سے متعلقہ سمجھ بوجھ میں اضافے کیلئے نئے ماڈیولز اور پروگرام تیار کرنے کیلئے ہم سینٹر فار اسلامک اکنامکس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اِن کی مہارت کو استعمال کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email