بینکنگ سسٹم میں 90 ارب 70کروڑ روپے شامل

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 90 ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں ایک روز کے لیے 7.70 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 90 ارب 70 کروڑ روپے شامل کیے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.50 فیصد سے 8.00 فیصد سالانہ کے حساب سے 90 ارب 95 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 17بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 16 بولی دہندگان کی پیشکش کو منظور کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email