بینکنگ سسٹم میں 58ارب 25کروڑ روپے شامل

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں ایک روز کیلئے 7.52 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 58 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دیے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 7.60 فیصد سے 7.52 فیصد سالانہ کے حساب سے 58 ارب 25 کروڑ روپے ہی مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 10 بولی دہندگان کی پیشکش کو منظور کر لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email