ایف بی آر نے واپڈا کے 32بینک اکاو¿نٹ منجمد کر دیے

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 6ارب 20کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واپڈا کے 32بینک اکاﺅنٹ منجمد کردیے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ واپڈا ایف بی آر کا 6ارب 20کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ ادارے کو ایف بی آر کی جانب سے کئی بار نوٹس بھیجے تاہم کوئی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر واپڈا کے 32بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک اکاﺅنٹس منجمد رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email