ایزی پیسہ عالمی ایوارڈ کے لئے تیسری بار نامزد

لاہور ( کامرس رپورٹر )ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک کی مشترکہ کاروباری کاوش ایزی پیسہ کو دنیا کے باوقار GSMA عالمی موبائل ایوارڈ 2015 ءکے لئے تیسری بار نامزد کیا گیا ہے۔ تعمیر بینک کے صدرو چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم حسین نے کہا کہ ایزی پیسہ کی بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ ترین اعزاز کیلئے تیسری بار نامزدگی ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف فنانشل سروسز آفیسر یحییٰ خان نے کہا کہ ایزی پیسہ سروس تیز رفتار ی کے ساتھ پاکستان کی سالمیت اور وقار میں اضافہ کرتی رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email