اوپن مارکیٹ :روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 10پیسے کم

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اوربرطانوی پاو¿نڈ کی قدر میں کمی کارجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 101.20 روپے اورقیمت فروخت 101.25 روپے پربرقراررہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 10 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.50 روپے سے گھٹ کر 101.40 روپے اورقیمت فروخت 101.70 روپے سے گھٹ کر 101.60 روپے پرآگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزیوروکی قدرمیں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 114.60 روپے سے کم ہوکر 114.50 روپے اور قیمت فروخت 114.85 روپے سے کم ہوکر 114.75 روپے ہوگئی، اسی طرح 50 پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید 154.25 روپے سے کم ہوکر 153.75 روپے اور قیمت فروخت 154.50 روپے سے کم ہوکر 154 روپے ہوگئی۔گزشتہ روزروپے کی نسبت یواے ای درہم کی قدر 3 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.83 روپے سے گھٹ کر 27.80 روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.05 روپے پر برقراررہی۔

Print Friendly, PDF & Email