اوپن مارکیٹ:ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور پاو¿نڈ کی قدر میں اضافہ ہو گیا، تاہم یورو کی قدر کم ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.55 روپے اور قیمت فروخت 101.60 روپے پربرقراررہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر10 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.40 روپے سے بڑھ کر101.50روپے اور قیمت فروخت 101.60روپے سے بڑھ کر 101.70 روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو یورو کی قدر میں 75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115.75 روپے سے گھٹ کر 115 روپے اورقیمت فروخت 116 روپے سے کم ہوکر 115.25 روپے ہو گئی جبکہ 40پیسے کے اضافے سے برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید 155.80 روپے سے بڑھ کر 156.20 روپے اورقیمت فروخت 156.05 روپے سے 156.45 روپے ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email