انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی شق 140پر نظر ثانی کا مطالبہ

فیصل آباد (اے پی پی)ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی شق 140 پر نظر ثانی کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شق سے کاروباری افراد اور تاجر برادر ی کے ساتھ بینکوں کے درمیان اعتماد کی فضابری طرح متاثر ہو گی۔ لہٰذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کاروباری وتاجر برادری میں پائے جانیوالے اضطراب کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے اور وفاق ایوا نہائے صنعت وتجات ، تمام چیمبرز آف کامرس اور انجمن تاجران کی مشاورت سے ایسی قابل عمل پالیسیا ں تشکیل دے جس سے کسی بھی شعبے کیلئے مشکلات کا خاتمہ ہو۔ چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ ایف بی آر کی جانب سے کیے جانیوالے اس قسم کے اقدامات سے ٹیکس دہندگا ن کومشکلات کاسامنا کرناپڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email