انٹر بینک : ڈالر کی قدر میں18پیسے کا اضافہ

کراچی (بزنس رپورٹر) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کوروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 18 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.38 روپے اور قیمت فروخت 101.43 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 101.60 روپے پر بدستور برقراررہی۔ رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 114 روپے اورقیمت فروخت114.25 روپے ہوگئی، تاہم برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید 153.75 روپے اور قیمت فروخت 154 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Print Friendly, PDF & Email