انٹر بینک ٹریڈنگ، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کا اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید101.80روپے اور قیمت فروخت101.85روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 102.40روپے اور قیمت فروخت 102.60روپے کی سطح پر مستحکم رہی ، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں 75پیسے کی کمی واقع ہوگئی جس سے یورو کی قیمت خرید 114.50روپے اور قیمت فروخت114.75روپے ہوگئی جبکہ 2روپے 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 157.50روپے اور قیمت فروخت157.75روپے ہوگئی، روپے کے مقابلے سعودی ریال کی قدر میں 3پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.30روپے ہوگئی جبکہ اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت28.03روپے پر مستحکم رہی۔

Print Friendly, PDF & Email