انٹر بینک و اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گھٹ گئی جبکہ یورو اوربرطانوی پاو¿نڈ کے مقابلے میں بھی روپیہ دباو¿ کاشکار رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید101.20 روپے اور قیمت فروخت 101.25 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 101.50روپے اور قیمت فروخت 101.70 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 80 پیسے بڑھ گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 115.80 روپے اور قیمت فروخت 116.05روپے ہوگئی ،اسی طرح 90 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید 153.65 روپے اور قیمت فروخت 153.90 روپے پرجاپہنچی۔

Print Friendly, PDF & Email