انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید3پیسے کمی

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 3 پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 101.48 روپے سے گھٹ کر 101.45 روپے اور قیمت فروخت 101.53 روپے سے گھٹ کر 101.50 روپے ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email