انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 4 پیسے کم ہو گئی

کراچی : انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رحجان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پاو¿نڈ کی قدر بڑھ گئی۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.94 روپے سے کم ہوکر100.90 روپے اور قیمت فروخت 100.99 روپے سے کم ہوکر 100.95 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 30 پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 101.50روپے سے کم ہوکر 101.20 روپے او ر قیمت فروخت 101.70 روپے سے کم ہوکر 101.40روپے پر آگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 1.10 روپے ریکارڈ اضافہ ہو ا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 114.10 روپے سے بڑھ کر 115 روپے اور قیمت فروخت 114.35 روپے سے بڑھ کر 115.25 روپے ہوگئی اس طرح 75 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید 152.75 روپے سے بڑھ کر 153.50 روپے اور قیمت فروخت 153 روپے سے بڑھ کر 153.75 روپے پر جاپہنچی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریا ل کی قدر میں بالترتیب 7,5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.85 روپے سے گھٹ کر 27.80 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.15 روپے سے کم ہوکر 27.08 روپے پر آگئی۔

Print Friendly, PDF & Email