انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.76روپے اور قیمت فروخت101.80روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید102.50روپے اور قیمت فروخت102.70روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی ہوگئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113.75روپے اور قیمت فروخت114روپے ہوگئی اسی طرح 65پیسے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 154.35روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے ہوگئی، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں ایک، ایک پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.38روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.08روپے ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email