انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی (نمائندہ )انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.20روپے اور قیمت فروخت 101.25روپے پر برقرار رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید101.50روپے اور قیمت فروخت 101.70روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 115.80روپے سے بڑھ کر116روپے اور قیمت فروخت116.05روپے سے بڑھ کر116.25روپے ہو گئی اسی طرح1.35روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 153.65روپے سے بڑھ کر155روپے اور قیمت فروخت153.90روپے سے بڑھ کر155.25روپے پر جا پہنچی۔

Print Friendly, PDF & Email