آوٹ رائٹ پرچیز کیلئے 10ارب 10 کروڑ روپے منظور

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آو¿ٹ رائٹ پرچیز کیلئے 10 ارب 10 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی۔مرکزی بینک سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل بائی موجل جی آئی ایس کے آو¿ٹ رائٹ پرچیز کیلئے اوپن مارکیٹ آپریشن منعقد کیا جس کے تحت 12 ماہ کی میچورٹی پر مشتمل آو¿ٹ رائٹ پرچیز کیلئے موصول ہونے والی بولی 10 ارب 10 کروڑ روپے منظور کر لی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email