آئی ایم ایف کاایف بی آرکی کارکردگی پر اظہار تشویش

کراچی( نمائندہ ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے قرضے کی قسط میں چار کروڑ ڈالر کٹوتی کردی۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ حکومت پاکستان سے آمدنی میں اضافے پر مصر ہے، تاہم ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی میں کمی کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرضے کی چھٹی قسط میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر ملنا تھے، لیکن اب آئی ایم ایف صرف اکیاون کروڑ ڈالر دے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایف بی آر کے لئے ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف پر نظرثانی کے بعد آئی ایم ایف نے یہ فیصلہ کیا ہے، حکومت نے رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف اٹھائیس کھرب دس ارب روپے مقرر کیا تھا، لیکن وصولی میں کمی کے پیش نظر اسے ساٹھ ارب روپے کم کر کے ستائیس کھرب پچاس ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email